they say
Testimonials
خوشی اور حیرت میں پہچاننا مشکل ہے کہ کیا زیادہ ہے؟ جو کام آپ سب یہاں کر رہے ہیں۔ خدا کرے ہر گلی کوچہ میں ایسے صاحب دل ہوں جو آپ سب کے دل کی طرح اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے دھڑکنے لگیں۔ بے حد شکریہ یہ لفظ بھی ناکافی ہے
Dr Arfa Syeda Zahra
Educationist and Historianوہی معاشرہ حقیقی معنوں میں انسانوں کا معاشرہ ہے جس میں غریب کو مساوات کی اساس پر عزت اور ترقی کے تمام اسباب اور مواقع میسر ہوں. فرح دیبا صاحبہ عالم بی بی ٹرسٹ کے ذریعے سے دراصل ہماری سوسائٹی کو زیادہ سے زیادہ انسانی بنانے کی جدوجہد کر رہی ہیں. غریبوں کے بچوں کے لیے بہترین تعلیم کو آخر تک ممکن بنانا ان کا مشن ہے جسے کامیابی سے ہمکنار کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے.
Ahmad Javaid Sahib
Philospher, Sufi, Poetعا لم بی بی اسکول انسانوں سے عشق کا عملی مظاہرہ ہے۔
Afzal Ahmad Syed
Poetبہت متاثر کن ماحول، اساتذہ اور طالب علم۔ امید ہےایسے اور بھی اسکول کھلیں گے اور عالم بی بی اسکول سے سیھکیں گے
Samiya Mumtaz
Actressاگر میں یہاں لاہور میں ہوتی تو شاہد ہفتے میں دوبار تو ضرور آیا کرتی مگر خیر ۔ کراچی میں رہ کر بھی کچھ ہوسکتا ہے کرتے رہنا ہے فرح کے کام میں حصہ بٹانا صرف نیکی بٹورنا نہیں بلکہ فراہض میں شامل ہوگیاہے
Nayyar Rubab
Media Consultantعالم بی بی ادارے کے لوگ مبارک باد کےمستحق ہیں کہ انھوں نے اتنی دیر ادارے کو چلایااور ایسی سطح کے لوگوں کی مدد کی کہ جن کے پاس نہ فیس دینے کے لئے پیسے تھے نا اپنے بچوں کو پڑھانے کی استطاط تھی اور نا کوئی وسائل تھے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم یا تربیت دے سکتے۔ آپ یقین کیجئے مجھے ایک بات سب سے ذیادہ ضروری کہنی ہے، آپ مہربانی کر کے عالم بی بی کی مالی طور پر مدد کیجئے یا نہ کیجئے روحانی طور پرانکی مدد کیجئے یا نہ کیجئے،انکی زبانی طور پر مدد ضرور کریں لوگوں سے اس بات کا ذکر ضرور کریں کہ اس ادارے نے جو کام کیا ہے وہ ایک عام ادارہ کام نہیں کر سکتا۔ میری پوری امید ہے کہ جب یہ بچے پڑھ لکھ کے جوان ہونگےاپنی عمر وں کو پہنچے گےاور اپنے مسلکوں کو پہنچے گے تو یہ چیرٹی دینے والے ہونگے اور یہ دوسروں کی پرورش کرنے والے ہونگے اور آپ دیکھے گے کہ یہ ایسے مقام پر پہنچ جائیں گے کہ پاکستان کا سر اونچا کر سکیں۔
Bano Qudsia
Writer, Intellectual, MysticI am Ghazal from Brisbane Australia. I lived more than half of my life in this faraway land, away from my home country Pakistan. I belong to Sahiwal, a small town not too far from Lahore. I feel so lucky to come across Alam Bibi Trust through a friend. It is such a privilege to know Farah Deeba and Aalam Bibi Trust. This amazing girl single-handedly running an institute that educates and feed underprivileged kids from lower social-economic of Pakistan. A long time back I read in a book by Ishfaq Ahmad ” Whatever you give, it is from what you have been given ” this one line changed my mindset for life. I am honoured to be a tiny part of Aalam Bibi Trust. Please be a part of this and give someone a life that you want for your kids. May Allah make us all givers.
Ghazal Basit
Business Woman"وہ 2010 کی ایک اتوار کی بہت اچھی صبح تھی، میں اپنی فیملی کے ساتھ ناشتہ کر رہا تھا کہ اچانک میری نظر ٹی وی میں ایک لڑکی پر پڑی جو دل سے باتیں کر رہی تھی۔ جو کہتے ہیں نہ کہ دل سے نکلی بات اثر رکھتی ہے ،اس کا ایک ایک لفظ میرے دل میں اتر رہا تھا جو کسی اپنے سکول کی اور ان بچوں کی باتیں کر رہی تھی جو وسائل نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم سے محروم رہ گئے تھے۔ میں اور میری بیگم اس کی باتیں سن کے بہت حیران ہوئے کہ اتنی چھوٹی سی لڑکی اور اتنی بڑی سوچ۔ یہ لڑکی بلکہ بقول منو بھائی "نکی جئی کڑی" کوئی اور نہ تھی بلکہ ہماری اپنی فرح دیبا تھی۔
دل میں ہمیشہ یہ خیال رہتا تھا کہ کوئی اچھا کام کرنا چاہیئے لیکن سستی، کم ہمتی اور وقت کی کمی کا بہانہ ہمیشہ آڑے آجاتا۔ لیکن جب فرح کو دیکھا تو ذہن میں آیا کہ کیوں نہ ہم اس کے دست و بازو بن جائیں۔ کہ اچانک سکرین پہ فرح کا ٹیلیفون نمبر دکھائی دیا جو میں نے فورا نوٹ کر لیا۔ کچھ روز بعد میں نےبغیرکسی امید کے یہ نمبرگھمایا، كيونكہ اسطرح کےنمبر یا تو انگینج ہوتے ہیں یا اتنا پروٹوکول ہوتا ہےکہ بات ہی نہیں ہوتی۔ لیکن خلاف توقع نمبر ملاتے ہی دوسری جانب سے جو آواز آئی وہ فرح ہی کی تھی ، اس سے قدرے حوصلہ ہوا۔
فرح سے مختصر سی بات ہوئی جس میں اس نےایک بار بھی مدد کی بات نہیں کی، بلکہ یہ ہی کہتی رہی کہ آپ ایک بار سکول ضرور آئیں۔ خیر میں اور میری بیگم سکول گئے اور فرح سے ملاقات کے بعد تہیہ کر لیا کہ کچھ نہ کچھ ضرور کرنا ہے۔
خیر میں نے اپنے ہم خیال دوستوں سے بات کی تو انھوں نے بھی ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ۔ وہ دن اور آج کا دن، الحمداللہ اپنی سی ٹوٹی پھوٹی سی کوشش جاری ہے جو فرح کےکام کے مقابلے میں نہ ہونے کے ہے، وہ تو فر ح کی محبت ہےجو وہ ہمیں اتنی عزت دیتی ہے۔
اللہ سے دعا ہے کہ فرح کو صحت، خو شیوں اور ایمان کے ساتھ لمبی زندگی دے اور اسے دن دگنی رات چگنی ترقی دے۔ اور اللہ اس ملک کے گلی گلی میں ایسی فرح دیبائیں دے۔ آمین
اگر آپ صادق آباد یا ملحقہ علاقوں میں رہتے ہیں اور عالم بی بی کےمشن میں میرا ساتھ دینا چاہتے ہیں تو مجھے سے رابطہ کر سکتے ہیں"
Shahid Bhaur
Engineerخدا اس طرح کا محبت اور حب الوطنی کا جذبہ ہر مرد اور عورت کا زیور بنا دے۔ اور تعلیم کو عام کرنے کے لٔے حوصلہ عطا فرماۓ۔
میری تمام دعائیں ان لوگوں کے لۓ
RM Naeem
Visual Artist and Educationistمجھے اس پراجیکٹ کے بارے میں جو معلومات فراہم کی گئ ہیں، میں ان سے آگاہی کے بعد اس پراجیکٹ، اس کے مقاصد، اس کے ویژن، اس کے مشن اوران سب کے نتیجے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں سے بہت مطمٔن اور خوش ہوا ہوں۔ اور اس کی مزید ترقی کے لۓ دعا گو ہوں۔
Dr Tariq Aziz
Drama WriterAalam Bibi Trust is an example of vision, commitment, dedication, and perseverance forcing a dream into a reality
Sajjad Anwar Mansoori
Creative ConsultantIt was a great experience today. I am always amazed at the potential of humans and their propensity towards goodness.
Faiza Tariq
EducationistMay Allah bless you people more for doing such a big cause. Education is the main point to focus on the growth of a nation & as Pakistani we lack a bit in this department.
Atif Saeed
Landscape PhotographerAmazing experience. The energy, enthusiasm, and discipline are simply impressive. Great execution, great cause, hats off to Miss Farah and team.
Qaiser Abbas
Motivational Speakerit is really an honor for me to visit Aalam Bibi Trust which is a true picture of love and humanity. I salute the efforts of Madam Farah Deeba Akram Sahiba for such a noble and endless mission and cause.
Muhammad Iqbal Khan Manj
Social WorkerThis is a very fabulous organization, serving the suffering humanity in the urban area of LHR. Health, education, food, legal advice, all available under one roof is terrific. Let it hail & cool.
Dr Naila Chaudary
PsychiatristToday I have the honor to visit Aalam Bibi Trust school. It is but an experience equals the highest standard in the field of education, where less abled, financially down-one are given an opportunity for grooming in the true sense of the team. Service and Ibaada, both envisioned within this institute with character building as the top most level.
Ikhlaq Ahmad Qureshi
Govt. OfficalI look around & all I see is true potential, truly hard work, honesty & sincerity at its ultimate usage towards building a better Pakistan. Looking forward to being apart of its growth & actualization.
Munib Nawaz
Fashion Designerعالم بی بی ٹرسٹ سے میرا تعارف فرح دیبا کی وساطت سے ہوا۔ مجھے خوشی ہے کہ فرح تعلیم و تربیت کو عام کرنے میں اپنا حصہ خوب تر انداز میں ڈال رہی ہے۔ 2005 میں قائم ہونے والا یہ سکول ترقی کی منازل بڑی تیزی سے طے کر رہا ہے۔ یہاں تعلیم پانے والے بچوں کو کتابیں، یونیفارم اور سٹیشنری سکول کی انتظامیہ فراہم کرتی ہے۔ بچوں کی تعداد بفضل خدا 750 تک پہنچ چکی ہے یہاں کے بچے اور ان کی تعلیم کی روشنی پہنچانے والے اساتذہ آپ کی آمد کے منتظر ہیں۔ آئیے آپ بھی اپنے ملک میں اس روشنی پہنچانے والے اساتذہ آپ کی آمد کے منتظر ہیں۔ آئیے آپ بھی اپنے ملک میں اس روشنی کو پھیلانے میں اپنا کردار ادا کریں